نیویارک اور نیوجرسی میں ڈینگی کے وارسے200لوگ متاثر
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک اور نیوجرسی میں ڈینگی مچھر نے اپنے وار کیے ہیں۔ڈینگی مچھر کے وار سے نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستوں میں تقریباً 200 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ جن میں نیویارک میں 143 اور نیو جرسی میں 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔CDC بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز)سی ڈی سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں اس سال اب تک 2,500 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی وقت کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ ہیں ۔ امریکی ریاستوں میں مارچ میں صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا ۔اسی طرح سی ڈی سی نے گزشتہ ماہ ہیلتھ الرٹ جاری کیا تھا جس میں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو اس سال ڈینگی وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا گیا تھا۔سی ڈی سی کے مطابق عالمی سطح پر ڈینگی کے نئے کیسز ریکارڈ پر سب سے زیادہ ہیں اورڈینگی وائرس مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور ڈینگی کی سب سے عام علامت جسم درد کے ساتھ بخار ہے۔دیگر علامتوں میں متلی، الٹی اور خارش ہیں۔یہ علامات عام طور پر متاثرہ مچھر کے کاٹنے کے بعد دو ہفتوں کے اندر شروع ہو جاتی ہیں اور 2سے7 دن تک رہتی ہیں۔ زیادہ تر لوگ تقریباً ایک ہفتے کے بعد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔