بیت اسرائیل ہسپتال کو بند کرنے کا فیصلہ موخر
نیویارک(ویب ڈیسک) ماؤنٹ سینا بیت اسرائیل کل (جمعہ) کے روز اپنے دروازے بند نہیں کرے گا ۔ہسپتال انتظامیہ نے کمیونٹی کے اسرار پر ہسپتال کی بندش کا فیصلہ ملتوی کیا ہے لیکن ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ مزاحمت اور جاری مقدموں کی وجہ سے ہسپتال بند کرنے کا فیصلہ حتمی طور پر واپس نہیں لیا ہے۔ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیونٹی اور ریاستی محکمہ صحت دونوں کی طرف سے جاری مقدموں اور مزاحمت نے اس ڈیڈ لائن کو پورا کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔یقیناً ہم ریاست کی منظوری کے بغیر بندش کے عمل کو شروع نہیں کریں گے اور جب تک قانونی رکاوٹیں ختم نہیں ہو جاتیں لیکن مجوزہ تاریخ سے آگے ہسپتال کو کھلا رکھنے کے خطرات موجود ہیں۔بیت اسرائیل 2013 سے ماؤنٹ سینائی ہیلتھ سسٹم کا حصہ ہے۔ماؤنٹ سینا نے جاری بیان میں کہا کہ بیت اسرائیل کو جلداز جلد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ اور بھی ضروری ہے کہ ہم ماؤنٹ سینائی بیت اسرائیل کو جلد از جلد بند کر دیں گے۔کونسل کی رکن کارلینا رویرا نے ماؤنٹ سینا کی بندش ملتوی ہونے پر کہا کہ یہ ایک راحت کی بات ہے کہ ماؤنٹ سینا کی جانب سے بیت اسرائیل کی بندش کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اب ہسپتال کھلا رہے گا۔واضح رہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے اعلان کررکھا تھا کہ مین ہٹن کا بیت اسرائیل ہسپتال12جولائی کو بند ہوجائے گا۔