vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کا افسر تربیتی پروگرام کے دوران چل بسا

0

مئیر ایڈمز سمیت افسران کی مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور دعائیں

 برونکس(ویب ڈیسک)برونکس میں نیویارک پولیس میں تربیتی کا پروگرام جاری تھا کہ ایک افسر نیچے گر گیا ۔اس دوران ساتھی افسروں نے اٹھایا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے افسر کی موت کی تصدیق کردی۔واقعہ اکیڈمی میں پیش آیا جب افسر اپنے  اسلحے کی مکمل جانچ کر رہا تھا۔نیشنل ویدر سروس نے ہیش گوئی کی ہوئی ہے کہ برونکس اور شہر کے دیگر مقامات پر ہیٹ ویو کا خدشہ ہے ہیٹ انڈیکس 99 F37.2 Cتک بڑھ سکتا ہے۔واقعہ کے بعد نیویارک پولیس کے کمشنر ایڈورڈ کبان نے کہا کہ افسر کی شناخت ایڈگر آرڈونیز کے نام سے ظاہر کی اور کہا کہ ہمارے دل بھاری ہیں۔ پولیس افسر ایڈگر آرڈونیز کی عزت کرتے ہیں اور آج ہم نے ایڈگر کو افسوسناک طور پر کھو دیا ہے۔پولس بینول ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری جس میں آرڈونیز کو "خوشی کی روشنی” قرار دیا گیا۔میئر ایڈمز نے بھی بیان میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں اورڈونیز کے خاندان، پیاروں اور ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.