نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ‘رائز اپ NYC’ سمر کنسرٹ سیریز کی واپسی کا اعلان کردیا
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے’رائز اپ NYC’ سمر کنسرٹ سیریز کی واپسی کا اعلان کردیا،جس کے تحت پانچوں بو روز میں شہریوں کیلیے18 مفت کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کنسرٹس کا انعقاد سٹی پارکس فاؤنڈیشن سمر اسٹیج کے ساتھ شراکت میں پیش کی جانے والے تیسرے سیزن کے لیے نمایاں طور پر سامنے آیا ہے،جس سے نیویارک کے تمام باشندوں کو متحد ہونے اور نیویارک شہر کو ترقی دینے کی ترغیب مل رہی ہے۔ان کنسرٹس کا آغاز رواں ما ہ 14 جولائی سے شروع ہو رہا ہے، جس میں نیویارک کے لوگ اکٹھے ہوں گے اور موسیقی اور ثقافت میں حصہ لیں گے۔میئر ایڈمز نےکہا “‘Rise Up NYC’ ایک مفت کنسرٹ سیریز ہے جو نیویارک کے لوگوں میں دوستی کو فروغ دیتی ہے اور ہمارے شہری اس سے لطف اندوز ہوں گے۔موسیقی اور فنون ہمارے شہر کے لیے بہت ضروری ہیں، اور اس کے زریعے ہم موسم گرما میں ایک الگ تجربے کو وسعت دینے جارہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پانچ بوروں کے رہائشیوں کو بغیر کسی قیمت کے ایک آل اسٹار تجربہ فراہم کریں۔