میئر ایڈمزکی برؤنس ول تفریحی مرکز میں 160 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری
میئر ایرک ایڈمز نے برؤنس وِل کے تفریحی مرکز میں160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ 62 پارکوں میں دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کا بھی اضافہ کیا ہے تاکہ پانچ بورو میں معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، ڈپٹی میئر برائے آپریشنز میرا جوشی، اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف پارکس اینڈ ریکریشن کے کمشنر سو ڈونوگھو نے نیو یارک سٹی کے پبلک پارکس اور سہولیات میں بڑی سرمایہ کاری پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر ایڈمز کا کہنا تھا کہ برونس ول ریکریشن سینٹر میں 160 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری بروکلین میں 70 سال پرانے کمپلیکس کو جدید بنائے گی اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام پانچ بورو کے پارکوں کی صفائی کی دوسری شفٹ کے لیے 15 ملین ڈالرز مختص کیے جائیں گے۔میئر کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کا مقصد عوامی مقامات کو بہتر بنانے کی ان کوششوں کے ذریعے ایک محفوظ،صاف ستھرا اور سستا شہر بنانے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا ہے۔