vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:پیر رواں سال کا گرم ترین دن قرار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) پیر کا دن نیویارک شہر کے لیے رواں سال کا گرم ترین دن قرار دیا گیا ہے۔دوپہر 2 بجے سے  پہلے درجہ حرارت 95 ڈگری تک پہنچ چکا تھا ۔ نیشنل ویدر سروس نے رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پیر کو ریکارڈ ہونے والی گرمی نے سابقہ ریکارڈ نہیں توڑا ہے ۔اس سے قبل نیویارک میں 1993میں درجہ حرارت 100 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا ۔ 2023 جولائی کے وسط میں درجہ حرارت 80 ڈگری سے کم تھا لیکن یہ ہفتہ نیویارک شہر  کے باسیوں کے لیے میں گرم ثابت ہوا ہے اور درجہ حرارت مسلسل 90 ڈگری تک پہنچ چکا ہے ۔شہر  کے مختلف حصوں مین گرمی رہے گی ۔منگل کی دوپہر میں گرج چمک اور بارش کے امکان ہے ۔ بدھ کو مزید طوفانی موسم کے ساتھ درجہ حرارت قدرے سرد رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.