vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں شدید گرمی سے ہارلیم ریور کا پل بھی متاثر ہوگیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)برونکس اور مین ہٹن کے درمیان ہارلیم ریور کو عبور کرنے والا تھرڈ ایونیو پل بھی شدید گرمی سے متاثر ہوا ہے اور پل بند ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے ۔انتظامیہ پک کو کسی طرح بند کرنے میں لگی ہوئی ہے تاکہ ٹریفک کی آمدورفت کو کنٹرول کیا جاسکے ۔پل متاثر ہونے کی وجہ سے برونکس اور مین ہٹن کے درمیان ٹریفک کا شدید دباؤ بڑھ گیا ہے اور لوگوں نے راستے میں ہی گاڑیاں کھڑی کردی ۔واقعہ کچھ ہوا اس طرح کہ ایک بڑے کارگو جہاز کو راستہ دینے کے لیے پل کھولا گیا تو اس کے بعد پل بند ہونے کا نام نہ لے ۔جس سے حکام کی پریشانی میں اضافہ ہوا اور حکام نے پل کو بند کرنے کے لیے ماہرین کو طلب کرلیا ہے ۔پل ٹریفک کے لیے دوبارہ کب کھلے گا کچھ بتایا نہیں گیا ہے ۔اس دوران کشتیوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور پل پر پانی چھڑکنے لگی کہ کسی طرح پل ٹھنڈا ہوجائے تاکہ بند کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.