نیوجرسی میں درخت گھر پر گرنے سے آگ لگ گئی
نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیو جرسی میں گھر کے باہر پرانا درخت گر کر بیڈ روم سے ٹکرایا تو گھر کو فورا آگ لگ گئی ،خاندان کو ریسکیو کرلیا گیا۔واقعہ ٹینافلائی کے جیفرسن ایونیو پر پیش آیا۔دیکھتے دیکھتے ہی آگ نے شدت اختیار کرلی ۔پڑوسیوں نے واقعہ کی اطلاع فائر فائٹر کو دی تو فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگے اس دوران فائر فائٹر نے گھر میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا ۔فائر فائٹرز کو تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔فائر فائٹر کا کہنا ہے کہ ابھی یہ چیک کیا جارہا ہے کہ گھر میں آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی ہے یا جب درخت گرا تو گھر میں موجود کسی چیز سے آگ لگ گئی۔