vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میکڈونلڈز کے اندر 2 بچوں کو گولی مار دی گئی

0

 برونکس(ویب ڈیسک)برونکس میں میکڈونلڈز کے اندر دو بچوں کو گولی مار دی گئی اور حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ  وائٹ پلینز روڈ پر ایلرٹن کے قریب پیش آیا۔حملہ آور نے 12 سالہ بچے کو بائیں ران اور کمر میں گولی ماری  جبکہ دوسرے 13 سالہ بچے کو بائیں ٹانگ میں گولی لگی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور  دونوں زخمیوں کو ہسپتال  منتقل کیا گیا جہاں بچوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔پولیس نے واقعہ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.