ڈیئر پارک حادثے:پولیس افسر کی آخری رسومات میں مئیر ایڈمز سمیت اہم شخصیات کی شرکت
خاتون افسر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں،کمیونٹی کی بھرپور شرکت اور سوگ منایا
لانگ آئی لینڈ(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ میں خاتون افسر کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے نیویارک پولیس افسران بڑی تعداد میں شریک تھے جبکہ مئیر نیویارک ایرک ایڈمز سمیت اہم شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ،خاتون افسر کی موت پر نیویارک پولیس کے افسران واہلکاروں کی آنکھیں نم تھیں۔ نیو ہائیڈ پارک میں اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔اس موقع پر کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ،کمیونٹی نے سوگ منایا ۔آفیسر رین ہیک کوئنز میں تھانہ نمبر 102 میں تعینات تھیں اور ان کا شوہر جاسوسی کے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 64 سالہ سٹیون شوالی نشے میں تھا جب اس نے ہوائی نیل سیلون میں گاڑی داخل کردی جس کے نتیجے میں خاتون افسر سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔