vosa.tv
Voice of South Asia!

سیاح کے قتل میں ملوث ملزمان سزائے موت کے مستحق ہیں،امریکی استغاثہ

0

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)امریکی استغاثہ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کق قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار3ملزمان کے خلاف شواہد عدالت میں پیش کردئیے اور استدعا کی کہ ملزمان کسی رعائت کے قابل نہیں ہیں بلکہ یہ سزائے موت کے مستحق ہیں۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نیوپورٹ بیچ کے فیشن آئی لینڈ مال میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سیاح کو قتل کردیا تھا۔گرفتار ملزمان کے نام 26 سالہ لیروئے ارنسٹ جوزف میکری، 18 سالہ ملاچی ایڈورڈ ڈارنل اور 18 سالہ جیڈن کننگھم ہیں ۔ اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے پریس ریلیز میں کہا  گیا کہ رہائشی چوری، مجرمانہ دھمکیاں اور ڈکیتی ودیگر لاس اینجلس کاؤنٹی میں سنگین جرم ہے۔ اورنج کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹوڈ سپٹزر نے مقتول میکے کے چاہنے والوں اور نیوزی لینڈ کے پورے ملک سے تعزیت کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ  واقعہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.