vosa.tv
Voice of South Asia!

پولیس نے کوئنز میں قتل ہونے والے8سالہ بچے کے قتل کی تفصیلات جاری کردی

0

ملزم نے8سالہ سوتیلے بھائی کو قتل کرنے کے بعد سوتیلی والدہ اور والدہ کو چاقو مارے،8ماہ کی بچی محفوظ رہی

کوئنز(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے کوئنز میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں اور ملزم کی شناخت منظر عام پر لے آئی ہے ۔حکام نے بتایا کہ ملزم نے  پیڈرو فیلکس نے اپنے والد اور سوتیلی ماں کو چھرا گھونپنے سے پہلے اپنے 8 سالہ سوتیلے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ جمیکا میں 94th Avenue اور Sutphin Boulevard کے ایک اپارٹمنٹ میں جمعرات کو پیش آیا تھا۔حکام نے بتایا کہ  پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا اور پولیس نے 8 ماہ کی بچی کو اپارٹمنٹ کے اندر سے بچایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے سے شروع ہوا جو تیزی سے بڑھ گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ باپ اور سوتیلی ماں دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں پر ان کی حالت بہتر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.