نیویارک میں نوسرباز دوبارہ سر اٹھانے لگے
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک اسٹیٹ تھرو وے اتھارٹی ایک بار پھر عوام کو ٹھگ بازوں سے خبردار رہنے کی درخواست کی ہے ۔تھرو وے اتھارٹی نے عوام کو اسکیم ٹیکسٹس کے بارے میں یاد دلایا جو لوگ حاصل کر رہے ہیں۔ نیویارک کچھ نوسرباز سرگرم ہوگئے ہیں جو لوگوں سے ذاتی معلومات مانگ رہے ہیں ۔ انجان لوگوں کو کبھی بھی ای میل نہیں بھیجیں اور نہ ہی حساس ذاتی معلومات جیسے کریڈٹ کارڈ نمبر، سوشل سیکیورٹی، صارف کے نام، پاس ورڈ وغیرہ شئیرز کریں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نوسرباز دوبارہ سرگرم ہیں تاکہ عوام سے لوٹ مار کرسکیں،ہمیں شکایت موصول ہوئی ہے کہ نوسرباز ٹول بذریعہ میل اور وہ ذاتی معلومات کی تلاش کر رہے ہیں۔لہذا عوام سے درخواست ہے کہ معلومات فراہم نہ کریں۔،” تھرو وے اتھارٹی نے کہا کہ اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو کال کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیویارک کے شہریوں کو لاکھوں ڈالرز کا چونا لگادیا گیا تھا ،حکام نے شکایات موصول ہونے پر گروہ کا قلع قمع کیا تھا۔