مین ہٹن میں بغیر معاوضہ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مرد قتل
مین ہٹن(ویب ڈیسک)مین ہٹن بغیر معاوضہ جنسی تعلقات پر مرد کینتھ ایڈمز کو قتل کردیا ،پولیس نے کارروائی کرکے39سالہ سبرینا چارلس کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ہارلیم کی سڑک پر پیش آیا تھا جب مرد اور خاتون سگریٹ نوشی کرنے کے بعد لڑ پڑے اور خاتون نے لکڑی کی مدد سے متاثرہ شخص کے سر پر30سے زائد وار کیے جس سے اس کی موت واقع ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 39 سالہ سبرینا چارلس کو قتل، ہتھیار رکھنے اور چوری شدہ املاک کے مجرمانہ قبضے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزمہ نے ایڈمز کو اس وقت قتل کر دیا جب اس نے دو کھڑی کاروں کے درمیان اس پر جنسی فعل کرنے کے لیے رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور متاثرہ شخص ایک دوسرے کو جانتے تھے اور واقعہ کے وقت مبینہ طور پر ایک ساتھ منشیات کا کاروبار کر رہے تھے۔استغاثہ کے مطابق جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو چھپنے کی کوشش کرتے ہوئے چارلس اپنے بازوؤں پر خون لگا ہوا تھا ۔ اس کے بعد اس نے ایڈمز کو چھڑی سے مارنے کا اعتراف کیا۔اس شخص کے چہرے کے متعدد حصوں پر فریکچر ہوئے اور اس واقعے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔چارلس پر متاثرہ کے میڈیکیڈ اور ڈیبٹ کارڈز چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔