نیویارک کے سنئیر سینٹرز میں نئے اے سی لگ گئے،بزرگ خوش
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں سنئیر سینٹر میں نئے اے سی لگ گئے ہیں جس سے سینٹر میں رہنے میں والے بزرگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔نیویارک میں بڑی تعداد میں سنئیر سینٹر موجود ہیں جہاں پر بزرگ مرد خواتین نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔نیویارک کے متعدد سنئیر سینٹرز میں اے سی نہیں لگے ہوئے تھے،کچھ سینٹرز میں اے سی موجود تھے۔جن سینٹرز میں اے سی موجود نہیں تھے وہاں رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ نیویارک میں گرمی کی لہر چل رہی ہے اور حکام نے سنئیر شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہوئی ہے۔نیویارک کے شہریوں نے سنئیر سینٹر میں اے سی نہ ہونے کی شکایت اعلی حکام تک پہنچائی تو حکام نے فورا ایکشن لیتے ہوئے سنئیر سینٹرز میں اے سی لگوادئیے ہیں تاکہ شدید گرمی سے بزرگوں کو محفوظ رکھا جائے۔جس سے بزرگوں کو بالآخر راحت مل گئی ہے ۔