vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں 22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

0

 بروکلین(ویب ڈیسک)بروکلین میں نامعلوم افراد نے 22سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ فلیٹ بش ایونیو اور ڈورچیسٹر روڈ کے چوراہے پر رونما ہوا۔حملہ آوروں نے  22 سالہ نوجوان کو کمر پر گولی ماری ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور متاثرہ  شخص کو کنگز کاؤنٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ فائرنگ سے قبل مقتول کا حملہ آوروں کے ساتھ  منہ ماری ہوئی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاری نہیں ہوئی اور تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.