پناہ گزینوں کی ضروریات اور بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے احکامات
نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر 614جاری کئے ہیں ان آرڈرز کے تحت نیویارک شہر کو درپیش انسانی بحران اور پناہ گزینوں کی آمد پر فوری اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔پچھلے کئی مہینوں کے دوران ہزاروں پناہ گزین جنوبی سرحد سے نیویارک شہر پہنچے ہیں، جن کے لیے کوئی فوری منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ شہر کو ایک بے مثال انسانی بحران کا سامنا ہے جس کے لیے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ پناہ گزینوں کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور DHS شیلٹر سسٹم استعمال کرنے والے لوگوں کی خدمت جاری رکھی جا سکے۔ اس آرڈر کی ضرورت کو ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر نمبر 224 (7 اکتوبر 2022) اور ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر نمبر 538 (27 دسمبر 2023) میں بیان کی گئی وجوہات سے تقویت ملی ہے۔ پناہ گزینوں اور خاندانوں کی آمد پر مبنی ہنگامی حالت، جس کا اعلان ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر نمبر 224 میں کیا گیا تھا، نافذ العمل ہے۔ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر نمبر 224 میں اعلان کردہ ہنگامی حالت کو مزید 30 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔28 جون 2024 کو جاری کئے جانیوالے ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر نمبر 612 کو مزید 5 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔یہ ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ضرورت پڑنے پر مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔یہ اقدامات پناہ گزینوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے کیے گئے ہیں۔