vosa.tv
Voice of South Asia!

 یوم آزادی پر نشے میں دھت ڈرائیور نے ایک خاندان کے 3 افراد کی جان لے لی  

0

 مین ہٹن(ویب ڈیسک)امریکا کے یوم آزادی کی تقریبات میں عوام جوش خروش سے منارہی تھی کہ مین ہٹن لوئر ایسٹ سائڈ پر نشے میں دھت ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ جمعرات کی رات کو 645 واٹر اسٹریٹ پر رونما ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک واٹر اسٹریٹ اور چیری اسٹریٹ کے چوراہے سے گزرتے ہوئے باڑ سے ٹکرا گیا جس کے بعد ٹرک فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے ہجوم  پر چڑھ گیا۔گرے فورڈ F-150 پک اپ ٹرک کے نیچے4لوگ آئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔جس کے بعد متعلقہ حکام نے متاثرہ افراد کو ٹڑک کے نیچے سے نکالا تو 3افراد موقع پر ہی جان سے جاچکے تھے۔جس میں  59اور40سالہ خواتین اور  38 سالہ مرد شامل تھا ۔جو رشتہ دار  تھے  جبکہ7زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی گئی جن کی حالت مستحکم ہے۔واقعہ کے بعد ہجوم نے نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.