vosa.tv
Voice of South Asia!

ایک دہائی بعد لیبر پارٹی کا برطانیہ پر راج۔لیبر لیڈر کیئر سٹارمر وزیر اعظم

0

لندن:برطانیہ کی لیبر پارٹی نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد  تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔ ووٹرز نے پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی۔لیبر لیڈر کیئر سٹارمر باضابطہ طور پر وزیر اعظم بن جائیں گے اور 10 ڈاؤننگ میں چارج سنبھالیں گے ۔انہوں نے کنزرویٹو  رہنما  رشی سنک کو وزیر اعظم کے عہدے سے باہر کیا ہے ۔انتخابی نتائج آنے کے بعد رشی سونک نے شکست  کوتسلیم کیا اور کہا کہووٹرز کا فیصلہ ہے جسے تسلیم کرتے ہیں ۔تمام نتائج موصول ہونے کے بعد  لیبر نے 650 نشستوں والے ہاؤس آف کامنز میں 410 اور کنزرویٹو نے 118 نشستیں حاصل کیں۔انتخابات کے موقع پر چھوٹی جماعتوں نے لاکھوں ووٹ حاصل کیے،جن میں سینٹرلسٹ لبرل ڈیموکریٹس اور فاریجز ریفارم یو کے شامل ہیں۔فاریجز نے پارلیمنٹ میں جگہ حاصل کرتے ہوئے شہر کلاکٹن آن سی میں4 نشستیں جیتیں۔لبرل ڈیموکریٹس نے تقریباً 70 نشستیں حاصل کیں۔گرین پارٹی نے چار نشستیں جیتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.