وادی النمار کے خوبصورت پارک میں عید ملن پارٹی کا شاندار اہتمام
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے زیراہتمام وادی النمار کے خوبصورت پارک میں عید ملن پارٹی کا شاندار اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب کے دور دراز علاقوں سے فیملیز نے عید ملن پارٹی میں بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر سعودی عرب کی معروف سماجی اور ادبی شخصیت ارشد تبسم نے کہا کہ سعودی عرب میں عید کی چھٹیاں گزارنے کے بڑے دلکش و خوبصورت تفریحی و تاریخی مقامات ہیں عید دراصل دیار غیر میں پاکستانی فیملیز کو جہاں مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے وہیں پاکستانی ثقافت و تہذیب کو بھی فروغ ملتا ہے پارٹی کے میزبان عرفان علی نے دعوت میں تشریف لانے والی فیملیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاک اوورسیز کمیونٹی کی عید ملن پارٹیوں میں شرکت سے پرخلوص محبت اور وطن کی خوشبو کا احساس ملتا ہے خوشیوں کے یہ یاد گار لمحات کو اجتماعی طور پر گزارنے سے بھائی چارہ اخوت اور محبت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے عید ملن پارٹی میں،عبد الرحمن اشرف ،بسماں خان، عبداللہ ملک،سہیل اصغر ،سلمان علی ،نعمان عرفان اور دیگر نے بھی بڑی خوشی اور فرحت کے جذبات کا اظہار کیا۔