کوئنز میں دو بچوں کو ڈبونے کی کوشش میں باپ گرفتار
44سالہ خاتون کی گھر سے لاش برآمد،ایک خاتون چاقو کے وار سے زخمی
نیویارک ۔کوئنز(ویب ڈیسک)کوئنز میں سفاک باپ نے اپنے دو بچوں کو سمندر میں ڈبونے کی کی کوشش کی تو پولیس نے کارروائی کرکے بچوں کو بحفاظت تحویل میں لیا اور باپ کو گرفتار کرلیا ۔واقعہ اوشین اور ڈاسن ایوینیو کے علاقے میں رونما ہوا۔ حکام کے مطابق ایک افسر نے ساحل سمندر پر ایک نسان SUV کھڑی دیکھی اور جیسے ہی وہ کار کے قریب پہنچا تو پانی سے چیخنے کی آوازیں آئی تو افسر فورا پانی کی طرف گیا جہاں دیکھا کہ ایک شخص دو چھوٹے بچوں کو پانی میں ڈوبنے کی کوشش کررہا تھا جس پر افسر نے بچوں کو تحویل میں لیا اور شخص کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کی شناخت رومنی ڈیسرونول کے نام سے ہوئی ہے ۔نیو ہیون پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا حکام کے مطابق اتوار کے روز دونوں بچے آئی سی یو میں ہیں۔کوئینز کا 41 سالہ ڈیسرونول ویسٹ ہیون پولیس کی تحویل میں ہے اور الزامات زیر التواء ہیں۔ کوئنز، نیویارک گھر سے44سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ نیویارک پولیس کو بے ہوش خاتون کی مدد کے لیے کال موصول ہوئی تو پولیس جائے وقوع پر فورا پہنچ گئی ۔جب افسران گھر کے اندر داخل ہوئے تو 44 سالہ خاتون کو بے ہوش فرش پر پڑی ہوئی تھی۔جس کے بعد فورا EMS کو بلایا گیا تو خاتون کو مردہ قرار دیا گیا ۔ خاتون کی شناخت کیٹ ٹیرنی کے نام سے ہوئی ہے ۔نیویارک سٹی کے چیف میڈیکل ایگزامینر کا دفتر موت کی وجہ کا تعین کرے گا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے۔ کوئنز، نیویارک میں ایک خاتون کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا گیا ہے۔واقعہ 95-24 41st ایونیو کے سامنے پیش آیا ۔ حکام نے بتایا کہ 29 سالہ متاثرہ خاتون بوڈیگا کے سامنے ایک مرد اور ایک عورت کے ساتھ بحث کررہی تھی تو مرد نے خاتون کو پہلے موٹرسائیکل ہیلمٹ مارا جس کے بعد چاقو مار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون حملہ آور کو آخری بار سفید ٹی شرٹ پہنے دیکھا گیا تھا۔حملہ آور بلیک موپڈ پر جنکشن بلیوارڈ کی طرف فرار ہو گئے۔تفتیش جاری ہے۔