vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو کرائے کے بدلے گولی مار دی، حالت تشویش ناک

0

نیو یارک کے علاقے بروکلین کے پراسپیکٹ ہائٹس سیکشن میں ٹیکسی ڈرائیور کو سر میں گولی ماردی گئی،52 سالہ نوید افضل تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ واقعہ رات 10 بجے کے بعد لنکن پلیس،پراسپیکٹ ہائٹس، بروکلین میں پیش آیا۔متاثرہ شخص نویدافضل 52 سالہ ٹیکسی ڈرائیور ہے۔نویدافضل  کو اس وقت سر میں گولی ماری گئی جب وہ  اپنی سیاہ مرسڈیز بینز ایس یو وی کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود تھے۔واقعے کے  عینی شاہدین نے دو مردوں کو گاڑی سے پیدل بھاگتے ہوئے دیکھا۔جائے وقوعہ سے گن برآمد ہوئی ہے،لیکن یہ گن کس کی ہے اس بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہ ہو سکا۔ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نیویارک پریسبیٹیرین بروکلین میتھوڈسٹ ہسپتال لے جایا گیا۔52 سالہ نوید افضل اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے اور انہوں نے 3سال قبل پاکستان سے امریکہ آکر اپنے خاندان کی کفالت شروع کی تھی۔نوید افضل کی3 بیٹیاں اور1 بیٹا  ہے۔کمشنر ڈیوڈ ڈو نے این وائے پی ڈی کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ڈرائیور اور اس کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔یہ افسوسناک واقعہ شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح کو اجاگر کرتا ہے۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.