vosa.tv
Voice of South Asia!

بشیر قمر کی کتاب گفتارِ قمر کی تقریب ِ رونمائی28جون کو ہوگی

0

پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ کے بانی  بشیر قمر کی  ہندوستان کے سفر  پر لکھی ہوئی کتاب گفتارِ قمر  کی تقریب ِ رونمائی اٹھائیس جون کو ہوگی۔پاکولی کے بانی اور نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف  کاروباری،سماجی اور ادبی شخصیت بشیر قمر کا ہندوستان کا سفر نامہ باعنوان گفتارِ قمر کی تقریبِ رونمائی رواں ماہ 28 جون کو لانگ آئی  لینڈ میں واقع  ہِکس وِل کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہوگی۔مشہور و معروف محقق اور کئی کتابو ں کے مصنف مامون ایمن صدارت  کریں گے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز ادبی شخصیات بشیر قمر کی تصنیف  گفتارِ قمر  پر اپنی آراء پیش کریں گی جبکہ مشہور و معروف اداکارہ اور مصنفہ نیلوفر عباسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گی۔ تقریب میں شرکت کے لیے عتیق قادری سے ان کے نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.