ڈیلس:مکہ مسجد گارلینڈ میں عید الاضحی کا بکرا عید میلہ
امریکہ کے شہر ڈیلس کی مکہ مسجد گارلینڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی کا بکرا عید میلہ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام اور پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈیلس کی مکہ مسجد گارلینڈ میں منعقدہ عید میلے میں خواتین اور بچوں کے دلچسپی کا خاص طور پہ خیال رکھا گیا۔دیدہ زیب ملبوسات، چوڑیاں مہندی کے اسٹال سمیت انتہائی لذیذ قسم کے کھانوں کے سٹال پر لوگوں کا ہجوم امڈ ایا۔
بچوں نے اپنے پسندیدہ قربانی کے جانوروں ہاتھ لگا کے اپنے دل خوش کیے۔اس کے علاوہ مختلف قسم کے جھولوں اور دیگر سواریوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا جس سے تمام شرکہ میلے خصوصی طور پہ خواتین اور بچے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر پیش امام و خطیب نوری مسجد پلانو ٹیکساس مفتی حسن رضا خان کا کہنا تھا کہ پردیس میں ایسی تقاریب اپنے وطن سےدوری کا احساس مٹا دیتی ہیں ، ہمیں اس موقع ہراپنے فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیئے اورانکے لئے دعا کرنی چاہیئے کہ انکی مشکلات کا جلد خاتمہ ہو ۔ڈیلس کے تمام مکاتب فکر اہل سنت بریلوی، اہل تشیع،اغا خان، اور بوہری کمیونٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ آج بروزپیر عید الاضحی منا رہے ہیں ، سعودی عرب کو فالو کرنے والی چند ایک مساجد میں بروز اتوار عید الاضحی نماز ادا کی گئی ۔پیر ورکنگ ڈے ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کی اکثریت نے ویک اینڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چاند رات میلے سجا لیے۔یاد رہے کہ اس سال بھی امریکہ کی مسلم کمیونٹی میں عید الاضحٰی کے چاند پر اتفاق نہیں ہوا۔ امریکہ بھر کی بیشتر مساجد و اسلامک سینٹرز میں عیدالاضحٰی اتوار 16جون کو منائی گئی۔ جبکہ بعض مساجد نے پیر 17 جون کو عیدالاضحٰی منانے کا اعلان کیا تھا۔