vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

0

امریکی ریاست ٹیکساس کے پہاڑی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ 

حادثہ رات گئے پیش آیا اور حکام نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔حکام کے مطابق سیسنا 421 سی طیارہ جومبرلی کے قریب درختوں میں جا گرا۔ طیارے میں ایک پائلٹ اور چار مسافر سوار تھے۔ حادثہ ریاستی دارالحکومت آسٹن سے تقریباً 40 میل جنوب مغرب میں پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل طیارے کی آواز غیر معمولی تھی اور کچھ لوگوں نے دھماکے جیسی آوازیں بھی سنیں۔ ایک مقامی رہائشی کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آگ کے شعلوں میں لپٹ گیا۔رپورٹس کے مطابق طیارہ شمال مغربی ٹیکساس کے شہر اماریلو سے روانہ ہوا تھا اور نیو برانفیلز ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا، تاہم منزل کے قریب پہنچ کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے نام اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کیے جائیں گے، جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.