vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں ہفتے کو سجے گا اسپیشل عید بازار

0

خواتین اور بچیوں کو مفت لگائی جائے گی مہندی،جیولری چوریاں اور مختلف دیدہ زیب کپڑوں سمیت دیگر اشیاءکے لگیں گے اسٹال

نیویارک(ویب ڈیسک)کونی آئی لینڈ بروکلین میں اپنا برائٹن مینا بازار عید اسپیشل کا انعقاد کل 15 جون بروز ہفتہ ہوگا۔عید اسپیشل بازار دوپہر ایک بجے سے رات 8بجے تک جاری رہے گا۔عید اسپیشل مینا بازار کا انعقاد اپنا وویمن کلب کے زیر اہتمام ہوگا۔اپنا وویمن کلب کی صدر شازیہ وٹو اور آرگنائزر سمرین حسین ہیں۔عید اسپشل بازار میں خواتین اور بچیوں کو عید کی مناسبت سے فری مہندی لگائی جائے گئی۔عید اسپیشل بازار میں آرٹیفشل جیولری اور چوڑیوں  کے ساتھ دیدہ زیب کپڑے دستیاب ہوں گئے۔عید بازار آنے والوں کے لیے ریفریشمنٹ کے ساتھ کھانے پینے کی مختلف اشیاء بھی دستیاب ہوں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.