گھریلو جھگڑے کے دوران2افراد قتل1زخمی
فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون سمیت3افراد زخمی
نیویارک میں رچمنڈ ہل پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تو ہسپتال حکام نے دو افراد کی موت کی تصدیق کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔بروکلین میں الصبح PSA 2 کی حدود میں 335 Sutter Avenue کی لابی میں دو افراد کو گولی مار دی گئی۔ایک 33 سالہ مرد کو بائیں بازو میں گولی لگی اور 19 سالہ خاتون کو دائیں کندھے میں گولی لگی۔ پولیس کے مطابق دونوں متاثرین کو بروکڈیل لے جایا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔برونکس، نیو یارک میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تھانہ نمبر48 کے افسران نے واشنگٹن ایونیو پر ایک 30 سالہ شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا ۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے سینٹ برناباس ہسپتال پہنچایا گیا ۔