مشتبہ شخص نے نیویارک پولیس کے سامنےہتھیار ڈال دئیے
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ڈارون منی ٹرانسفر میں داخل ہوا اور ڈکیتی کا اعلان کرنے سے پہلے لین دین کرتا دکھائی دیا
بروکلین:نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ڈارون منی ٹرانسفر میں داخل ہوا اور ڈکیتی کا اعلان کرنے سے پہلے لین دین کرتا دکھائی دیا۔اس دوران دکان کا ایک ملازم صورتحال کو بھانپ گیا اور جائے وقوع سے نکل گیا اور 911 پر رابطہ کیا تو پولیس نے فوری ایکشن لیا ۔پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ مشتبہ شخص نے کرسیوں کے ساتھ سامنے کے دروازے کو بند کردیا اور دو دیگر ملازمین کو یرغمال بنایا۔پولیس اور ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس شخص کے ساتھ بات چیت میں دو گھنٹے گزارے جب اس نے ان پر اور ایک یرغمالی کے سر پر اسلحہ تان لیا تو صورتحال خطرناک ہوگئی ۔پولیس کے سمجھانے پر مشتبہ شخص نے ہتھیاڑ ڈال دئیے اور جب واقعہ میں استعمال ہونے والی بندق چیک کی تو معلوم ہوا کہ بندوق جعلی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اور یرغمالیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔