vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں لگژری ہائی رائز عمارت میں17سالہ لڑکے کو گولی ماردی

0

فائرنگ اور چاقو کے وار سے دو افراد زخمی ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی

بروکلین میں لگژری ہائی رائز عمارت کے اندر چوتھے فلور پر سراجیکل ماسک پہنے دو افراد نے ایک پارٹی کی تقریب کے دوران 17سالہ لڑکے کو گولی ماردی اور موقع سے فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ بروکلین، نیو یارک  میں بروکلین کے بیڈفورڈ اسٹیویسنٹ محلے میں لیکسنگٹن ایو کے قریب 184 اسٹیویسنٹ میں ایک شخص کو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مین ہٹن، نیویارک :چائنا ٹاؤن NYC میں ڈویژن سینٹ اینڈ ایلڈریج سینٹ کے قریب  پھل کی دکان کے پاس ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مین ہٹن، نیویارک ایسٹ ہارلیم میں Lexington Ave اور 3rd Ave کے درمیان E 116th St پر Jaguar گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.