vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:مئیر ایڈمز کا گن وائلنس  اور نوجوانوں سے متعلق اہم اعلان

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمزنے شہر میں بڑھتے ہوئے گن وائلنس  کو کم کرنے اور نوجوانوں کو محفوظ اور مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔گن وائلنس کے واقعات کی روک تھام اور نئی پالیسیز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں میئر ایڈمز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ گن وائلنس  کے خلاف جنگ میں ہمیں ایک جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی، ثقافتی، اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا تاکہ ہمارا شہر ایک محفوظ اور خوشحال مقام بن سکے۔مئیر نے کہا کہ گن وائلنس  کو کم کرنے کے لیے سخت قوانین اور نئی پالیسیوں کا نفاذ یقینی  بنایا  جائے گا اور  غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل اور استعمال کو روکنے کے لیے قانونی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنے کے لیے تعلیمی پروگرامز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسپورٹس، آرٹس، اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو بندوق کے تشدد سے دور رکھا جا سکے اور مقامی کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی تاکہ مل کر اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔انہوں نے کہا  کہ  اس سلسلے میں نئے کمیونٹی سینٹرز قائم کیے جائیں گے جہاں نوجوان محفوظ اور تعمیری ماحول میں وقت گزار سکیں۔جبکہ  نوجوانوں کی ذہنی صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔اور  مشاورتی خدمات اور ہاٹ لائنز قائم کی جائیں گی تاکہ نوجوان کسی بھی مسئلے کی صورت میں مدد حاصل کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.