vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:نوجوانوں کے لیے سکول بجٹ مختص اور پروگرامنگ میں سرمایہ کاری کا اعلان

0

نیو یارک سٹی کے میئرایرک  ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ نوجوانوں کے لیے سکول بجٹ مختص کیا جائے گا اور پروگرامنگ میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو جدید تکنیکی مہارتوں سے لیس کرنا اور ان کے تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے۔نیو یارک سٹی کے میئرایرک  ایڈمز نے نوجوانوں کے لئے  32 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ، اس منصوبے کے تحت  اسکولوں کے ان پروگراموں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے جو پہلے وفاقی فنڈز سے چلائے جا رہے تھے۔ یہ اقدام ان پروگراموں کو جاری رکھنے کے لیے ہے جو طلباء کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس پروگرام کے تحت  تعلیمی اداروں کے لیے مخصوص فنڈز بڑھائے جائیں گے،نئے تعلیمی مواد اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اساتذہ کی تربیت کے لیے اضافی وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ جدید تعلیمی طریقے استعمال کر سکیں۔اس نئے منصوبے سے نوجوانوں کے لیے پروگرامنگ اور کوڈنگ کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔سکولوں میں کمپیوٹر لیبز کو اپڈیٹ کیا جائے گا تاکہ طلباء جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکی جبکہ خصوصی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جہاں طلباء کو مختلف پروگرامنگ زبانوں اور ٹیکنالوجیز کی تربیت دی جائے گی۔اضافی بجٹ اور وسائل کی فراہمی سے سکولوں میں تعلیمی معیار بلند ہو گا۔ پروگرامنگ کی تعلیم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرے گی اور انہیں مستقبل میں مختلف مواقع فراہم کرے گی۔پروگرامنگ اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع زیادہ ہوں گے۔یہ اقدامات یقینی طور پر نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور انہیں مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے۔ یہ 32 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری مستقبل کے لیے ایک اہم قدم ہے جو نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ طلباء کی ہمہ جہت ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.