vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک شہر  کو بنانے میں پورٹو ریکن کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، مئیر ایڈمز

0

نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ اس شہر کو بنانے میں پورٹوریکنزکے کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور  نیو یارک میں  پورٹو ریکن کمیونٹی کی انتظامیہ اور قیادت  اس بات  کی واضح نمائندگی  کرتی ہے۔میئر ایڈمز نے پورٹو ریکو کے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے ریمارکس دیے۔ اس تقریب کا مقصد پورٹو ریکو کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کرنا اور نیویارک شہر میں مقیم پورٹو ریکن کمیونٹی کو اعزاز بخشنا تھا۔مئیر ایڈمز نے کہا کہ نیویارک شہر کی خصوصیت مختلف ثقافتیں ہیں  جو شہر کی خوبصورتی اور مضبوطی کا حصہ ہے۔مئیر نے  پورٹو ریکو کی روایات،اور تاریخ کی  بھی تعریف کی،انہوں نے پورٹو ریکن کمیونٹی کی نیویارک شہر میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ خاص طور پر وبائی مرض COVID-19 کے دوران کی کارکردگی کے حوالے سے،انہوں نے پورٹو ریکن کمیونٹی کے کاروبار، صحت کی دیکھ بھال، اور دیگر شعبوں میں کردار پر  بھی روشنی ڈالی۔شرکاء سے مخاطب  ہوتے ہوئے  میئر ایڈمز نے نیویارک شہر کی کثیر الثقافتی اور مختلف معاشرتی ساخت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مختلف ثقافتوں کا احترام اور جشن منانا شہر کی مضبوطی اور اتحاد کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کمیونٹی کے مسائل اور چیلنجز کے حل کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں میئر ایڈمز کی شرکت اور ریمارکس نے نیویارک شہر میں مقیم پورٹو ریکن کمیونٹی کے لیے ایک مضبوط پیغام بھیجا کہ ان کی خدمات اور ثقافت کو نہ صرف تسلیم کیا جاتا ہے بلکہ ان کا احترام بھی کیا جاتا ہے۔ اس تقریب نے کمیونٹی کے ساتھ روابط کو مضبوط کیا اور شہر کی متنوع ثقافتوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.