اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکہ کےتعلیمی اداروں میں احتجاج
امریکہ کی تعلیمی اداروں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف تاریخی جہدوجہد ایک اہم موضوع بن چکا ہے۔ اس تحریک میں کولمبیا، ہارورڈ، این وائی یو اور دیگر مشہور جامعات شامل ہیں۔ یہ مہم نہ صرف اسرائیل فلسطین تنازعے پر توجہ مرکوز کرتی ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ طلباء اور تعلیمی ادارے عالمی مسائل پر کتنا گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکہ کی تعلیمی اداروں میں تاریخی جہدوجہد کی جارہی ہے جس میں کولمبیا ،ہارورڈ ،این وائی یو سمیت امریکہ کی مشہور ترین جامعات شامل ہیں امریکہ بھر میں طالبعلوں نے تاریخ رقم کردی ہے، کہا جاتا ہے کہ ویتنام جنگ کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ کے تعلیمی اداروں میں اس طرح کی مہم چلائی گئی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں طلبا و طالبات گرفتار ہوئے اور ان میں سے کچھ طالبعلوں کا اخراج بھی ہوا گزشتہ دنوں اسلامک سرکل آف نارتھ نے کولمبیا اور این وائی یو یونیورسٹی کی طالبات کو پروقار تقریب میں ایوارڈ پیش کیا گیا اس موقع پر اکنا کے صدر ڈاکٹر محسن انصاری نے ان طالبات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء نے اپنے احتجاج سے یونیورسٹیز انتظامیہ کو واضح کر دیا ہے کہ ہم ان کے اقدامات میں ملوث نہیں ہوں گے جس سے اسرائیلی نسلی امتیاز کو براہ راست فائدہ پہنچے۔ ہمیں اس لڑائی کو جاری رکھنے کے لیے مزید نوجوان امریکی مسلمانوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے اپنی مساجد، اپنے اسکولوں اور اپنے پروگرامنگ کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ طلباءنے اپنے پیغامات میں واضح کیا کہ اس طرح کی تحریکیں ایک مضبوط پیغام دیتی ہیں کہ نوجوان نسلیں عالمی انصاف اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔