کسی بھی قسم کی لاقانونیت کا مظاہرہ نہیں ہونے دیں گے،ٹرمپ کے فیصلے پر میئر ایڈمز کا بیان
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نےڈونلڈ ٹرمپ کے مقدمے کے فیصلے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فوجداری انصاف کے عمل کا احترام کرنا چاہیئے۔اپنے بیان میں نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک کے 12 باشندوں کی جیوری نے اپنا فیصلہ سنایا ہے اور ہمیں ہمارے فوجداری انصاف کے عمل کا احترام کرنا چاہیئے۔ مئیر ایڈمز نے کہا کہ ہم اگلے اقدامات کا انتظار کررہے ہیں، ہم نیویارک کے رہائشیوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ این وائے پی ڈی بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج سمیت ہر قسم کے حالات کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ جب کہ پرامن احتجاج اور اجتماع کو ہمیشہ تحفظ فراہم کیا جائے گا، ہم کسی بھی قسم کی لاقانونیت کا مظاہرہ نہیں ہونے دیں گے۔