vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے میئر ایڈمز کا انتہائی گرمی کے موسم میں حفاظتی منصوبے کا اعلان

0

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے انتہائی گرمی کے موسم کے دوران عوام کی حفاظت کے لئے ایک حفاظتی منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز  نے کہا ہے کہ نیو یارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کر رہا ہے۔ یہ اقدامات زیادہ تر گرمی سے متاثرہ لوگوں کی مدد اور حفاظت پر مرکوز ہیں، تاکہ شدید گرمی کی لہر کے دوران کسی قسم کے حادثات اور بیماریوں سے بچا جا سکے۔اس منصوبے کے تحت شہر بھر میں کولنگ سینٹرز کھولے جائیں گے، جہاں لوگ جا کر ٹھنڈک حاصل کر سکیں گے۔ یہ سینٹرز خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہیں جن کے پاس ائیر کنڈیشننگ کی سہولت نہیں ہے۔اس کے علاوہ مختلف عوامی مقامات پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ لوگ آسانی سے پانی پی سکیں اور ڈی ہائیڈریشن سے بچ سکیں۔ہنگامی حالات میں فوری مدد کے لیے ایمرجنسی سروسز کو تیار رکھا جائے گا۔شہریوں کو گرمی سے بچنے کے طریقے بتانے کے لیے آگاہی مہمات چلائی جائیں گی۔ اس میں پانی زیادہ پینے، غیر ضروری باہر نہ نکلنے اور ہلکے کپڑے پہننے کی تجاویز شامل ہوں گی۔مئیر ایڈمز نے عوام سے  اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کے موسم میں اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے ان اقدامات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.