نیویا رک کے محکمہ چارٹر ریویژن کمیشن کا دو اہم عہدوں پر تقرریاں
نیویا رک کے محکمہ چارٹر ریویژن کمیشن نے دو اہم عہدوں ایگزیکٹو ڈائریکٹراور جنرل کونسل کے طور پر تقرریو ں کا اعلان کردیا ۔ان تقریوں کا مقصدنیویارک سٹی کی میونسپل حکومت کو شہر کے مکینوں کے لیے مزید جوابدہ اور شفاف بنانا ہے نیویارک کے محکمہ چارٹر ریویژن کمیشن نے آج دو اہم عہدوں پر تقرری کا اعلان کیا ہے ۔جس کیلیےڈیان ساوینو سی آر سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایڈ کیرنن جنرل کونسل کے طور پر خدما ت سر انجام دیں گے ۔ حالیہ سی آ ر سی کی ان تقر ریوں کا مقصد نیویارک سٹی چارٹر کا جائزہ لینے اور یہ تعین کرنے کا کام سونپا گیا ہے کہ 13 رکنی CRC پورے نیو یارک سٹی کارٹر کا جائزہ لے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شہر کی میونسپل گورنمنٹ موثر طریقے سے کام کرتی ہے اور نیویارک کے تمام شہریوں کے لیے جوابدہ ہے۔ میئر ایڈمز نے CRC پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات پر توجہ مرکوز کرے کہ چارٹر کس طرح کام کرنے والے طبقے کے نیو یارکرز کی عوامی تحفظ کو مضبوط بنا کر مالیاتی ذمہ داری کو فروغ دے کر مدد کر سکتا ہے۔