نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز کا چھوٹے کاروبار کیلیے 10ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سمال بزنس سروسز کے کمشنر کیون ڈی کم نے شہر کے چھوٹے بڑے کاروبار کے لیے 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈ چھوٹے کاروباری افراد کو درپیش مسائل کو کم کر کے ترقی میں مددگار ثابت ہونگے۔یہ فنڈابتدائی مرحلے کے کاروباروں کے ساتھ ساتھ سیاہ فام، مقامی اور غیر مقامی لوگوں کو سستےسرمائے تک رسائی کے خلا کو پورا کرکے نیویارک شہر میں سینکڑوں نئے چھوٹے کاروباروں کی ترقی کو تیز کرے گا ۔ میئر ایڈمز اور نیو یارک سٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر اور CEO اینڈریو کمبال نے شہر میں چھوٹے کاروبار کی رپورٹ جاری کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیویارک شہر میں اس وقت چھوٹے کاروبار کافی زیادہ ہیں جو تاریخ میں ریکارڈ کیے گئے ۔ 2023 تک پورے شہر میں 183,000 چھوٹے کاروبار تھے جو کہ وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے 1,000 زیادہ ہیں۔ میئر ایڈمز کا کہنا تھا کہ ہم چھوٹے کاروباروں کے کامیاب ہونے کے لیے ہر ممکن حالات پیدا کر رہے ہیں۔ہم چھوٹے کاروباروں کی ریکارڈ تعداد تک پہنچ چکے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کو تحفظ، معیشت کی تعمیر نو، اور اپنے شہر کو کام کرنے والے طبقے کے نیو یارکرز کے لیے مزید رہنے کے قابل بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چھوٹے کاروباری مالکان کو سرمائے تک رسائی میں مدد کرنے کے لیے ایک نئے فنڈ کے عزم کے ساتھ شہر کے 200,000 چھوٹے کاروباروں کی مدد جاری رکھیں گے جو ہماری معیشت کی جان ہیں۔