نیویارک پولیس میں 2مزید مسلمانوں کی ڈپٹی انسپکٹر کے عہد ے پر ترقی
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلمانوں کے لیے ایک اور اعزاز۔ کیپٹن محمد اشرف اور بیکھم کالی کووِچ کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔نیویارک پولیس میں شامل پاکستانی نژاد امریکی کیپٹن محمد اشرف اور البانیین نژاد امریکی کیپٹن بیکھم کیلی کووِچ کو ڈپٹی انسپکٹر کے اگلے عہدے پر ترقی دی جارہی ہے ۔ ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں باقائدہ تقریب کل جمعہ کو پولیس اکیڈمی میں منعقدہوگی جہاں نئے عہدوں کے رینک اور بیجز لگائے جائیں گے ۔نیویارک میں مقیم مسلمانوں نے افسران کی ترقی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔۔