کرکٹ کا جنون امریکی نوجوانوں میں سر چڑھ کر بولنے لگا
امریکا میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا۔۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ناساؤ کاؤنٹی نے آئزن ہاور پارک میں کریو کرکٹ کیمپ لگالیا۔ریاست نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں واقع آئزن ہاوور پارک فیلڈ ٹو میں آئی سی سی اور ناساؤ کاؤنٹی کے زیرِ اہتمام تربیتی کیمپ سے کرکٹ کی گہما گہمی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ امریکی نوجوانوں کی بڑی تعداد کرکٹ کو سمجھنے اور سیکھنے کے لیے پہنچی تو سابقہ انگلش اسٹار باؤلر لیم پلنکیٹ اور کامن وویلتھ کرکٹ لیگ کے صدر اجیت بھاسکر بھی گُر سکھانے پہنچ گئے۔ٹریننگ کیمپ کے شرکاء کا جوش و خروش خاصا دیدنی تھا، اسپیشل بچوں نے بھی بیٹنگ کی ٹِپس لیں۔ناساؤ کاونٹی کے آفس آف ایشئن امریکن افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی،کمشنر پارکس ڈارسی بیلیا اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کی ہوسٹ کمیٹی کے بورڈ ممبر سید محسن شاہ کا کہنا تھا امریکی نوجوانوں میں کرکٹ کا بڑھتا ہوا جنون اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔اس موقع پر لانگ آئی لینڈ یونائیٹیڈ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے بھی بچوں کا حوصلہ بڑھایا۔کرکٹ کا بُخار امریکا میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے،، نوجوان، بچے،بوڑھے سب ہی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔