vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا فلاڈیلفیا میں 45منٹ کے اندر خاتون سمیت3افراد کا قتل

0

میموریل ڈے کے اختتام  پرشدید فائرنگ ہوئی،علاقہ مکین خوف میں مبتلا،فائرنگ کے واقعات پر قابو پانے کا مطالبہ

فلاڈیلفیا میں پرتشدد واقعات  نے ویک اینڈ کو متاثر کیا اور حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے 45منٹ کے اندر بزرگ خاتون سمیت3افراد کو قتل کردیا ۔واقعہ کی اطلاع پر تفتیش کار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور قتل کے واقعات کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں ۔پولیس کے مطابق ایک واقعہ روہیر اسٹریٹ پر ساڑے10بجے ہوا جب نامعلوم افراد نے لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص کو سر پر گولیاں لگیں اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے گولیوں کے20شیل برآمد ہوئے۔اسی علاقے سے منسلک جگہ پر فائرنگ کرکے 21سالہ نوجوان کی جان لے لی گئی اور وقوع سے20گولیوں کے شیل برآمد ہوئے دونوں واقعات میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔پولیس کو سوا 11بجے مشرقی فلاڈیلفیا  میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ ایک بزرگ خاتون سر پر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات کی تحقیقات جاری ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.