بروکلین میں فائرنگ وتشدد کے بڑھتے واقعات سے شہری خوف وہراس میں مبتلا
نشئی ڈرائیور نے ایک سالہ بچے کی جان لی،خاتون کی جان لے گئی،شرابی لڑپڑے
بروکلین کوئنز میں واقع مرٹل ہوٹل ایونیو کے قریب دو گروپوں میں تصادم کی صورت میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا۔اس دوران فٹ پاتھ سے گزرنے والے لوگ زمین پر لیٹ گئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور ملزمان کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ کوئنز میں نامعلوم ملزمان نے پٹنم ایونیو کے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بروکلین میں بڑھتے ہوئے فائرنگ وتشدد کے واقعات نے جینا مشکل کردیا ہے پولیس کو چائیے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرئے۔ بروکلین میں ایک کار میں سوار دو افراد تیز رفتاری سے کار چلا رہے تھے کہ اچانک کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس سے فٹ پاتھ پر کھڑا ایک سالہ بچہ گاڑی کے نیچے آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار سوار دونوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں نے شراب پی ہوئی تھی جبکہ ایک ڈرائیور کا پہلے ہی مس کنڈکٹ کے باعث ڈرائیونگ لائسنس معطل کیا ہوا تھا وہ بغیر اجازت کار چلا رہا تھا۔مین ہٹن:واشنگٹن ہائٹس ویسٹ 175اسٹریٹ اور ہیون ایونیو کے قریب حملہ آور نے29سالہ شرلی روڈریگز پر چاقو سے حملہ کیا اور خاتون کے چہرے،گردن اور کندھے پر متعدد وار کیے جس سے خاتون زخمی ہوگئی اور حملہ موقع سے فرار ہوگیا ۔زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آجائے گی۔بروکلین ،کوئنز :پیر اور منگل کی درمیانی شب شراب کی دکان پر لوگوں میں جھگڑا ہوگیا۔تشدد سے ایک شخص زخمی ہوکر گر گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا،زخمی شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔