vosa.tv
Voice of South Asia!

لندن میں 2ایکس ایل کتوں نے مالکن کو مار ڈالا

0

خاتون نے متعلقہ حکام کا سرٹیفکیٹ رکھے بغیر کتے گھر میں رکھے ہوئے تھے،پولیس نے گھر سے لاش برآمد کی

لندن:پوش علاقے میں واقع ایک گھر میں رکھے ہوئے2ایکس ایل کتوں نے مالکن کو چیڑ پھاڑ ڈالا اور مالکن کی موت واقع ہوگئی۔واقعہ کے وقت 50سالہ خاتون اکیلی گھر میں موجود تھی ان کے دو بیٹے کام کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے۔پولیا کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر کی رات گئے پیش آیا ہے ،متوفیہ نے متعلقہ حکام کا سرٹیفکیٹ حاصل کیے بغیر 2ایکس ایل یعنی طاقتور ور کتے گھر میں رکھے ہوئے تھے ان کی دیکھ بھال کرتی تھی۔رات گئے کتوں نے خاتون پر حملہ کیا اور اسے مختلف جگہوں سے کاٹا ہوا تھا اور وہیں پر جان دیدی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور دونوں کتوں کو تحویل میں لے لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لندن ویلز میں بغیر اجازت ایکس ایل کتے رکھنا جرم ہے۔پولیس نے پڑوسیوں سے صورتحال کے بارے میں معلوم کیا تو پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ انہیں چیخنے کی آواز سنائی نہیں دی ہے ۔خاتون کتوں سے کافی پیار کرتی تھی لیکن افسوسناک واقعہ پر دکھ ہے  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.