vosa.tv
Voice of South Asia!

شہری حکومت کا 27 سالہ آف ڈیوٹی ملازم گرفتار

0

نیویارک:پولیس تھانہ نمبر 107 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ تعلیم کے 27 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر 2nd ڈگری ہراسمنٹ اور بچے کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔تھانہ نمبر 34 کی حدود میں 4380 بروڈوے پر قائم بوڈیگا میں 4 نامعلوم افراد داخل ہوئے 53 سالہ ملازم سے ڈکیتی کی کوشش کی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔ تھانہ نمبر 44 کی حدود میں 876 گیرارڈ ایوینیو پر ایک نامعلوم شخص کمرشل سٹور کا دروازہ توڑ کے داخل ہوا اور 1000$ لے کر فرار ہوگیا۔تھانہ نمبر 79 کی حدود میں 968 میرٹل ایوینیو پر 24 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ پولیس نے مطلوبہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے  ان کی  ویڈیوزاور تصاویریں جاری کردی ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل  کی ہے کہ وہ  ملزمان کی گرفتاری میں مدد کریں۔دوسری  طرف نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 43 کا عملہ 12 اور 15 سالہ  گمشدہ لڑکیوں کو تلاش کر رہا ہے۔15 سالہ جادا کوآخری بار20 مئی کو ٹیلر ایوینیو اور ویسٹ چیسٹر ایوینیو پر دیکھا گیا تھا اور 12 سالہ انالیہ کو آخری بار 19 مئی کو گھر سے نکلتے دیکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.