vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکن صحت کے شعبے میں نرسیں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتی ہیں،مئیر نیویارک

0

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمزکا کہنا ہے کہ شہر کے سرکاری ہسپتال کے نظام میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ایک ہزار  سے زائد نرسز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، نظام صحت کے مستقل ملازمین کی  یہ تعداد اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ  ہم مریضوں کی خدمت کے لئے  پر عزم ہیں۔میئر ایڈمز  کا اعلان  مزید نئی نرسوں کی بھرتی کی کوششوں کو تیز کرنے کےدوران سامنے آیا ہے۔مئیر نے کہا کہ نرسز ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کی فرنٹ لائنرز ہیں ، اور ہم سب وبائی امراض کے عروج کے دوران ان کے بہادرانہ اقدامات کے گواہ ہیں، مئیر ایڈمز نے کہا کہ نرسز ہی  وہ  پہلے اور آخری لوگ ہوتے ہیں جنہیں آپ کسی ہسپتال یا آؤٹ پیشنٹ سیٹنگ میں دیکھتے ہیں  اور  یہ  ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ کو اس پیشرفت پر فخر ہے جو ہم نے نرسوں کی خدمات حاصل کرنے، تربیت دینے، اور برقرار رکھنےپر  کی ہے۔نئی آنیوالی نرسز کے لئے اپنے پیغام میں مئیر نے کہا کہ  ہماری صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افرادی قوت اور ایک صحت مند شہر میں ہمارے سرکاری ہسپتال آپ کے نرسنگ کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بہترین جگہ ہیں، اور اب اس میں شامل ہونے کا وقت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.