vosa.tv
Voice of South Asia!

طالب علموں کے دباؤ پر صدر بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابط

0

صدر بائیڈن نے رفح پر اسرائیلی زمینی حملے پر واضح موقف اختیار کیا،انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے پر زور

واشنگٹن:صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ امریکی کالج کیمپس میں بڑھتے ہوئے مظاہروں اور رفح پر ممکنہ طور پر ہونےوالے حملے کے تناظرمیں فون پر بات کی۔وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے یرغمالیوں اور جنگ بندی کی بات چیت کا جائزہ لیا اور غزہ میں انسانی امداد کے بارے میں بھی بات کی۔ رفح پر ممکنہ زمینی حملے پر صدر بائیڈن نے اپنا اصولی موقف پیش کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے  رفح پر زمینی حملے سے پیچھے ہٹنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ۔پریس ریلیز کے مطابق  رفح میں اس وقت دس لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔اس سے قبل اتوار کو قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اسرائیلیوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رفح میں اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک کہ ہمیں اپنے نقطہ نظر اور خدشات کو ان کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع نہ ملے۔”تو ہم دیکھیں گے کہ یہ کہاں جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ کال کالج کے کیمپس میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کے دوران سامنے آئی ہے۔ طلباء کے منتظمین جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اپنی یونیورسٹیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اسرائیل میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.