vosa.tv
Voice of South Asia!

گوگل نے 28ملازمین کو برطرف کردیا

0

ملازمین  نے اس ہفتے سیئٹل، نیویارک اور سنی ویل، کیلیفورنیا میں کمپنی کے دفاتر میں پروجیکٹ نمبس کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ملازمین نے دھرنا اس وقت دیا جب اسرائیلی حکومت اور گوگل کے درمیان  فوج کو کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کی خدمات فراہم کرنے کا مشترکہ معاہدہ ہورہا تھا ۔مظاہرین نے سیئٹل، نیویارک اور سنی ویل، کیلیفورنیا میں کمپنی کے دفاتر میں دھرنے  دئیے مظاہرہ کیا مظاہرین نے گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کورین کے دفتر  کے باہر بھی احتجاج کیا تھا ،مظاہرین نو گھنٹے سے زائد وقت تک اس کے دفتر میں بیٹھے رہے، انہوں نے شرٹیں پہن رکھی تھیں اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا "منافع کے لیے نسل کشی نہیں۔گوگل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ "یہ احتجاج تنظیموں اور لوگوں کے ایک گروپ کی ایک دیرینہ مہم کا حصہ تھے جو زیادہ تر گوگل پر کام نہیں کرتے ہیں۔ مظاہرین کی ایک چھوٹی سی تعداد نے ہمارے چند مقامات پر داخل ہو کر خلل ڈالا۔ دوسرے ملازمین کے کام میں جسمانی طور پر رکاوٹ ڈالنا چاہی  لہذا یہ عمل ہماری پالیسیوں کی واضح خلاف ورزی ہے، اور مکمل طور پر ناقابل قبول رویہ ہے۔ ہم نے اب تک انفرادی تحقیقات کا نتیجہ اخذ کیا ہے جس کے نتیجے میں 28 ملازمین کو برطرف کردیا ہے اور ضرورت کے مطابق کارروائی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.