نیویارک میں ملٹی ملین ڈالر بینک فراڈ کیس،مجرم کو پانچ سال قید کی سزا
نیویارک:یو ایس ڈسٹرکٹ جج نے نیویارک جمیکا کی رہائشی 38 سالہ چیویندو الیسوے کو پانچ سال قید اور 4لاکھ 99ہزار 949 ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ اس ky بینک اکاؤنٹس سے برآمد ہونے والے 44 لاکھ 63ہزار 475 ڈالر ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق جمیکا کے رہائشی چن وینڈو الیسیگوےنے درجنوں بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے جعلی آئی ڈیز کا استعمال کیا، جس کے بعد اس نے دھوکہ دہی سے حاصل ہونے والی لاکھوں کی رقم کو منی لانڈرنگ میں استعمال کیا ۔استغاثہ کے مطابق سال 2017 سے 2020 تک ملزم الیسوے نے چھ مختلف مالیاتی اداروں میں 36 علیحدہ بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے جعلی شناخت کا استعمال کیا اس نے ایک درجن سے زیادہ جعلی پاسپورٹ اور دیگر جعلی شناختی دستاویزات کے ساتھ وہ اکاؤنٹس کھولے جن پر اس کی تصویر تو تھی لیکن نام دیگر افراد کے تھے۔ اس فراڈ کے لئے الیسوے نے حقیقی لوگوں کے نام اور سوشل سیکورٹی نمبر استعمال کیے۔لوگ مکمل طور پر اس بات سے بے خبر تھے کہ الیسوے ان کی حساس شناختی معلومات فراڈ کے لئے استعمال کر رہا ہے۔اس مقدمے کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق الیسوئے نے جعلی دستاویزات کے زریعے کھولے گئے ان بینک اکاؤنٹس میں دھوکہ دہی کے زریعے مختلف قسم کی اسکیموں سے لاکھوں ڈالر وصول کیے ان اسکیموں میں کاروباری ای میل کمپرومائز اسکیمیں۔ ناگہانی آفات کے متاثرین کے لئے مخصوص اسکیمیں، بچوں کی خیراتی تنظیم، انفرادی بینک اکاؤنٹس، ایک عوامی کمپنی، ایک لائف انشورنس کمپنی، اور کاؤنٹی حکومت کی پبلک اسکیمیں بھی شامل ہیں۔ تفتیشی اہلکاروں کو دوران تفتیش چیویندو الیسوے کے مذکورہ بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور 6 ملین ڈالرز سے زائد رقم فراڈ کے زریعے وصول ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق الیسوے فراڈ کے زریعے حاصل کردہ رقم چائنا اور برطانیہ بھی منتقل کر رہا جبکہ اس نے مختلف مہنگے بین الاقومی برینڈز سے لاکھوں ڈالرز کی خریداری بھی کی۔ اس حوالے سے یو ایس اٹارنی ڈیمین ولیمز نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران چیویندو الیسوے Chinwendu Alisigwe نے درجنوں بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے جعلی آئی ڈیز کا استعمال کیا، اور ان جعلی اکاؤنٹس کو مختلف خیراتی اسکیموں اور سرکاری اداروں سے متاثرین کے نام پر لاکھوں ڈالرز کا فراڈ کرنے کے لئے استعمال کرتا رہا اور اس رقم کو منی لانڈرنگ میں استعمال کیا ۔ امریکی اٹارنی ڈیمین ولیمز کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے امریکہ میں فراڈ کرنے والے مافیا اور ان کے امریکہ میں موجود سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔