vosa.tv
Voice of South Asia!

ایلون مسک کاXکے نئےصارفین سے”فیس”وصول کرنے کا منصوبہ

0

ایلون مسک نئے صارفین کے لیے "ایک چھوٹی سی فیس” لاگو کرنے پر غور کر رہے ہیں اگر وہ پلیٹ فارم پر پوسٹ، بک مارک یا لائک کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ خودکار اکاؤنٹس یا "بوٹس” کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے "نئے صارف کے لیے ایک چھوٹی سی فیس” کو لاگو کرنے پر غور کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ "موجودہ( AIاور ٹرول فارمز) آسانی کے ساتھ دستیاب ہیں ۔فیس کتنی ہوگی یا اس کے نفاذ کی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں لیکن مسک نے کہا کہ یہ اقدام X پر ایک اور پوسٹ میں تین ماہ تک جاری رہے گا۔بغیر ادائیگی کے سوشل میڈیا تک رسائی اب بھی ممکن ہو گی۔ تاہم، نئے صارفین کو مواد بنانے، ٹویٹ کرنے، پسند کرنے یا کسی پوسٹ کو بک مارک کرنے سے روکا جائے گا۔اسی طرح کا اقدام گزشتہ اکتوبر میں نیوزی لینڈ اور فلپائن میں شروع ہوا جہاں نئے غیر تصدیق شدہ صارفین سے پوسٹس کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے 0.94 سالانہ وصول کیے گئے۔X

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.