محکمہ ہاؤسنگ اتھارٹی کا ملازم غیر قانونی اقدامات کا مرتکب
نیویارک میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ تھم نہ سکا،خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات بھی جاری
نیویارک پولیس نے محکمہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے 44 سالہ حاضر سروس ملازم کو قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار کرلیا ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 46 کا عملہ 71 سالہ لاپتہ بزرگ شحص کو تلاش کررہا ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 112 کے عملہ نے 108 سٹریٹ اور کوئنز بلیوارڈ کے قریب71 سالہ شحص پر حملہ کر کے فرار ہو نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر107 کی حدود میں 167 اسٹریٹ اور ہل سائیڈ ایونیو پر ایک76 سالہ معمر شحص کی لاش برآمد ہوئی ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 47 کے عملے نے بیچیسٹر ایونیو پر ٹرین میں سوار31 سالہ شحص کیساتھ چوری کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش تیز کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر72 کے عملے نے 46 ویں اسٹریٹ اور فورتھ ایونیو کے قریب خاتون کو ہراساں کر نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے ملزم کی تلا ش کیلیے تصاویر جاری کردی۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر79 کے عملے کو 27 سالہ خاتون کیساتھ چوری کی واردات میں مطلوب ملزم کی تلاش ہے پولیس نے مطلوبہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ویڈیوز اور تصاویر جاری کردی ہیں۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملہ نے 159 اسٹریٹ اور کنکورس ولیج ویسٹ کے قریب اسلحے کے زور پر خو ف و ہراز پھیلا نے والے ملزم کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 90 کے عملے نے میجسٹک جیولری کی دکان میں $32,000 مالیت کے زیورات کی چوری میں ملو ث ملزم کی تلاش شروع کردی ہے پولیس نے ملزم کی تصاویر جاری کر تے ہو ئے مدد کی اپیل کردی ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 32 کے عملہ کو فریڈرک ڈگلس بلیوارڈ (پولو گراؤنڈز) کے عقب میں33 سالہ شخص کے قتل میں ملوث ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 122 کے عملہ نے راریٹن ایونیو اور رچمنڈ روڈ کے قریب ایم ٹی اے سم 15 بس میں سوار خاتون کو ہراساں کر نے والے شحص کی تلاش شروع کردی ہے