vosa.tv
Voice of South Asia!

الجبیل میں سید حیدر بادشاہ باچا کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

0

 سعودی عرب کے ساحلی شہر الجبیل میں پاکستان سے آئے ہوئے ن لیگی MPA سید حیدر بادشاہ باچا کے اعزاز میں عید ملن پارٹی منعقد کی گئی جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید حیدر بادشاہ کا کہنا تھا کہ مخالفین کی منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا ہے اب مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو جلد معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ طالب کیانی کا کہنا تھا عید الفطر کا تہوار ہمیں باہمی یگانگت ، رواداری ، نفرتیں مٹانے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بسنے والے افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے تقریب سے : حاجی حیات خان ، زبیر چوہدری ؛ راجہ عامر کیانی ، سلیم بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سید حیدر بادشاہ کی بے لوث سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.